اتوار, اگست 10, 2025
انٹرنیشنلایران اور ملائیشیا کا غزہ میں اسرائیلی جرائم کے خلاف مسلم ممالک...

ایران اور ملائیشیا کا غزہ میں اسرائیلی جرائم کے خلاف مسلم ممالک کی اجتماعی کوششوں پر زور

غزہ شہر کے شمال مغرب میں واقع شیخ رضوان کے علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ایک فلسطینی خاندان ملبے پرکھڑا نظر آرہا ہے۔(شِنہوا)

تہران(شِنہوا)ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے مسلم ممالک کے درمیان تعاون کے ذریعے غزہ میں اسرائیلی جرائم کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایرانی صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ایک فون کال کے دوران تازہ ترین علاقائی پیشرفت اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

پزشکیان نے غزہ میں انسانی بحران کے تسلسل کو روکنے کے لئے مسلم ممالک کی اجتماعی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات سے غزہ میں پیدا ہونے والی آفات ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسلم ممالک اپنی فعال سفارت کاری اور سفارتی دباؤ کے ذریعے غزہ میں اسرائیلی جرائم کو جاری رہنے سے روکیں گے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نے بھی غزہ میں اسرائیل کے جرائم کی مذمت کی اور کہا کہ ملائیشیا کی حکومت نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کے خلاف ایک سخت بیان جاری کیا ہے۔

انور نے کہا کہ ان کا ملک غزہ میں نسل کشی کو روکنے کے لئے وسیع سفارتی کوششیں کر رہا ہے اور امید ظاہر کی کہ ہم دوسرے مسلم ممالک کے ساتھ تعاون کے ذریعے ان جرائم کو روکنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!