اتوار, اگست 10, 2025
تازہ ترینچین-لاؤس ریلوے کے ذریعے ایک کروڑ 40 لاکھ ٹن سے زائد سامان...

چین-لاؤس ریلوے کے ذریعے ایک کروڑ 40 لاکھ ٹن سے زائد سامان کی سرحد پار ترسیل

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر جنگ ہونگ میں ایک بلٹ ٹرین چین-لاؤس ریلوے پر دوڑتے ہوئے  نظر آرہی ہے۔(شِنہوا)

کونمنگ(شِنہوا)چین-لاؤس ریلوے نے دسمبر 2021 میں اپنے آغاز کے بعد سے ایک  کروڑ 40 لاکھ ٹن سے زائد درآمدی اور برآمدی سامان کی ترسیل کی ہے جس کی مالیت 60 ارب یوآن (تقریباً 8.4 ارب امریکی ڈالر) سے زائد ہے۔

  کونمنگ کسٹمز کے مطابق اس سال کے پہلے 7 ماہ میں ریلوے کا سرحد پار مال برداری کا حجم 34 لاکھ 30 ہزار ٹن سے تجاوز کرگیا جس کی مالیت 15.4 ارب یوآن سے زائد ہے۔ یہ گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 6 فیصد اور 41 فیصد زائد ہے۔ دونوں اس مدت کے دوران ریکارڈ بلند سطح پر ہیں۔

یہ ریلوےاس وقت ایک اہم تجارتی راہداری کے طور پر کام کررہی ہے۔ یہ ریلوے لاؤس، تھائی لینڈ اور سنگاپور سمیت 19 ممالک کو ملاتی ہے۔ اس کے ذریعے منتقل کئے جانے والے سامان کی اقسام میں نمایاں تنوع آیا ہے جو ابتدا میں صرف 500 سے کچھ زائد تھیں۔ اب یہ بڑھ کر 3 ہزار 600 سے زائد ہوگئی ہیں جو اس منصوبے کی مضبوط ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!