زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں چینی سفیر ژو ڈنگ اور زمبابوے کے وزیر خزانہ اور معاشی ترقی متھولی نکوب تعاون کے معاہدے کی دستاویز دکھا رہے ہیں-(شِنہوا)
ہرارے(شِنہوا)چین اور زمبابوے نے اقتصادی اور تکنیکی تعاون کے ایک معاہدے اور نئے غذائی امدادی پیکیج کے لئے خطوط کے تبادلے پر دستخط کئے تاکہ زمبابوے کی سماجی و اقتصادی ترقی اور خوراک کی سلامتی کو فروغ دیا جا سکے۔
زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے سٹیٹ ہاؤس میں دستخطی تقریب کی صدارت کی جہاں زمبابوے کے وزیر خزانہ و اقتصادی ترقی متھولی نکوب نے زمبابوے کے مختلف معاشی شعبوں میں چین کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
نکوب نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان 2020 میں طے پانے والے سابقہ معاشی و تکنیکی تعاون کے معاہدے کے تحت دیگر منصوبوں کے علاوہ ملک بھر میں بورنگ کے منصوبے اور جون کاؤ ٹیکنالوجی کے معاونتی منصوبے میں تعاون کیا گیا۔ یہ ایسا منصوبہ ہے جو زمبابوے کے کسانوں کو پروٹین سے بھرپور ہائبرڈ گھاس اگانے میں مدد دیتا ہے۔
نکوبے نے کہا کہ زمبابوے کی حکومت چین کی جانب سے مسلسل موصول ہونے والی ہنگامی غذائی امداد کو دل سے سراہتی اور تسلیم کرتی ہے۔ درحقیقت چین نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ہمارا سدا بہار دوست ہے جس نے ہمیشہ ہمارے عوام کے لئے بے لوث اور قیمتی مدد فراہم کی ہے۔
زمبابوے میں چین کے سفیر ژو ڈنگ نے کہا کہ یہ معاہدے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کا ثبوت اور چین کی زمبابوے سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار ہیں۔
ژو ڈنگ نے بتایا کہ معاشی و تکنیکی تعاون اور غذائی امداد ان 17 معاہدوں کا حصہ ہے جو گزشتہ سال صدر منانگاگوا کے دورہ چین کے دوران طے پائے تھے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link