جمعرات, اگست 7, 2025
انٹرنیشنلجنوبی کوریا کا چینی گروپ سیاحوں کو بغیر ویزہ داخلہ دینے کا...

جنوبی کوریا کا چینی گروپ سیاحوں کو بغیر ویزہ داخلہ دینے کا اعلان

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں سیاح گائیونگ بوک گونگ پیلس کی سیر کر رہے ہیں-(شِنہوا)

سیول(شِنہوا)جنوبی کوریا نے مقامی سیاحت کو فروغ دینے کی کوششوں کے تحت چینی گروپ سیاحوں کو 9 ماہ کے لئے ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے جو ستمبر کے آخر سے نافذ العمل ہوگا۔

وزیراعظم کم مِن- سیوک نے مقامی سیاحت کو فعال بنانے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 29 ستمبر 2025 سے 30 جون 2026 تک چینی گروپ سیاحوں کو ویزے سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔

وزیراعظم کے دفتر نے توقع ظاہر کی کہ مقامی منڈی کی بحالی کے تناظر میں ویزا فری پالیسی ایشیائی ملک کے دورے کی مانگ میں اضافے کے ذریعے مقامی طلب بڑھائے گی۔

چین میں جنوبی کوریا کے سفیر دائی بِنگ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ فیصلہ ان چینی مسافروں کے لئے خوشخبری ہے جو جنوبی کوریا کا سفر کرنا چاہتے ہیں۔ چین نے گزشتہ سال نومبر سے یکطرفہ طور پر جنوبی کوریا کے شہریوں کو ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت دے رکھی ہے۔ دستیاب اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے بعد چین اور جنوبی کوریا کے درمیان عوامی تبادلے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!