جمعرات, اگست 7, 2025
پاکستانجنوبی وزیرستان، پولیس وین پر دھماکہ، فائرنگ سے 3 راہگیر جاں بحق،...

جنوبی وزیرستان، پولیس وین پر دھماکہ، فائرنگ سے 3 راہگیر جاں بحق، 14 افراد زخمی

ڈی آئی خان: جنوبی وزیرستان میں پولیس وین کے قریب دھماکے ،فائرنگ کے نتیجے میں 3راہگیر جاں بحق جبکہ 3پولیس اہل کاروں سمیت 14افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں شکئی سٹینڈ کے قریب پولیس وین کے پاس زور دار دھماکا ہوا جس کے فوری بعد نامعلوم مسلح افراد نے شدید فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3راہ گیرجاں بحق اور 3پولیس اہلکاروں سمیت 14افراد زخمی ہیں۔

ریسکیو حکام واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے اور جاں بحق افراد کی نعشوںاور زخمیوں کو فوری وانا ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔ڈی پی او طاہر شاہ کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!