لاہور: ٹی وی میزبان و اداکارہ مایا خان نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ محبت کسی انسان سے ہی ہو، کبھی کبھار کسی انسان کی عادات، انداز اور اس کے خلوص سے بھی محبت ہو سکتی ہے۔
ایک پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا یک طرفہ محبت ہونا بری بات نہیں کیونکہ یہ ایک اچھا جذبہ ہے اور اس کے بار بار ہونے میں کوئی برائی نہیں ہے، اب مجھے محبت سے خوف آنے لگا ہے کیونکہ میں محبت میں ملاوٹ بہت دیکھ چکی ہیں، اس لیے ڈر لگتا ہے اور جب کوئی انسان دودھ کا جلا ہو تو وہ چھاچھ بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے۔
مایا خان نے کہاکہ جب میرا وزن زیادہ تھا تو لوگ مجھ پر موٹی اور بھینس جیسے فقرے کستے تھے، جو مجھے شدید تکلیف دیتے تھے، کئی بار ڈیزائنرز میرے سائز کا لباس فراہم نہیں کرتے تھے۔ انہوں نے کہا اب چونکہ میرا وزن کم ہوگیا ہے، اس لیے ایسی باتیں سننے کو نہیں ملتیں، لیکن میں ان افراد کے احساسات کو بخوبی سمجھ سکتی ہیں جو زائد وزن کی وجہ سے ایسی صورتحال سے گزرتے ہیں۔
