جمعرات, اگست 7, 2025
تازہ ترینچین میں مفت پری سکول تعلیم سے خزاں سمسٹر میں ایک کروڑ...

چین میں مفت پری سکول تعلیم سے خزاں سمسٹر میں ایک کروڑ 20 لاکھ طلبہ مستفید ہوں گے

چین کےجنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کی کانگ جیانگ کاؤنٹی کے شی شان ٹاؤن شپ میں ژونگ ژائی تدریسی مقام پر طلبہ وقفے کے دوران ورزش کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی مرحلہ وار مفت قبل از سکول تعلیم کی پالیسی اس خزاں کے سمسٹر میں پورے ملک میں کنڈرگارٹن کے آخری سال کے تمام بچوں پر لاگو ہوگی جس سے تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ طلبہ مستفید ہوں گے۔

چین کے نائب وزیر خزانہ گوو تِنگ تِنگ کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی صرف اس خزاں کے سمسٹر میں گھریلو خرچ میں تقریباً 20 ارب یوآن (تقریباً 2.8 ارب امریکی ڈالر) کی بچت کا سبب بنے گی۔

گوو نے کہا کہ معاف کی گئی فیسوں کا خرچ مرکزی اور مقامی حکومتیں مل کر برداشت کریں گی، جس میں زیادہ بوجھ مرکزی حکومت اٹھائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وسطی اور مغربی علاقوں کو زیادہ مدد فراہم کی جائے گی۔

عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ چین وقت کے ساتھ اس پالیسی کو مزید بہتر بنائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔

منگل کے روز چین نے کنڈرگارٹن کے آخری سال میں زیر تعلیم بچوں کے لئے دیکھ بھال اور تعلیم کی فیس مرحلہ وار معاف کرنے کا اعلان کیا، جو تعلیم کے اخراجات کم کرنے اور عوامی تعلیمی سہولتوں کو بہتر بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!