پیر, اگست 11, 2025
انٹرنیشنلچین کاوسیع پیمانے پرتباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ، پرامن مقاصد...

چین کاوسیع پیمانے پرتباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ، پرامن مقاصد کے لئے استعمال کے حق پر زور

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نائب مندوب گینگ شوانگ (سامنے درمیان میں)سلامتی کونسل کےاجلاس میں اظہار خیال کررہے ہیں-(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)چینی مندوب نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں (ڈبلیو ایم ڈیز) کے عدم پھیلاؤ کے ہدف کے ساتھ ساتھ پرامن مقاصد کے لئے استعمال کے حق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نائب مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ تمام ممالک کو سائنسی اور تکنیکی ترقی سے فائدہ اٹھانے کا جائز حق حاصل ہے۔

انہوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں کہا کہ جب ہم عدم پھیلاؤ کے اہداف کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو بین الاقوامی برادری کو ترقی پذیر ممالک کے پرامن استعمال پر عائد پابندیاں ختم کرنے اور اس شعبے میں عالمی تعاون کو فروغ دینے کا عزم کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عدم پھیلاؤ عالمی سلامتی کے نظم و نسق کا ایک مسئلہ ہے جو کثیرفریقی تعاون اور بین الاقوامی شمولیت پر مبنی عالمی سطح کے حل کا تقاضا کرتا ہے۔

گینگ شوانگ نے کہا کہ چین بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور عالمی عدم پھیلاؤ کے نظام اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1540 پر عملدرآمد کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے نہ صرف اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں سختی سے پوری کی ہیں بلکہ اس شعبے میں عالمی تعاون کو بھی فعال انداز میں فروغ دیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!