جمعرات, اگست 7, 2025
تازہ ترینچین کے مرکزی صوبے ہوبے میں چین-یورپ مال بردار ٹرین کی نئی...

چین کے مرکزی صوبے ہوبے میں چین-یورپ مال بردار ٹرین کی نئی سروس کا آغاز

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ سے ایک لاکھ 10ہزار ویں چین۔ یورپ مال بردار ٹرین روانہ ہورہی ہے-(شِنہوا)

ووہان(شِنہوا)چین کے وسطی صوبہ ہوبے نے چین-یورپ (وسطی ایشیا) مال بردار ٹرین سروس کے لئے اپنے دوسرے مال بردار ٹرمینل کا باضابطہ طور پر آغاز کر دیا ہے جس کے تحت گاڑیوں کے پرزہ جات سے لدی ہوئی ایک مال گاڑی شیانگ لو شان سٹیشن سے قازقستان کے لئے روانہ ہوئی۔

ہوبے کے صوبائی دارالحکومت ووہان میں واقع یہ نیا فعال سٹیشن براہ راست کسٹمز کلیئرنس کی سہولت فراہم کرتا ہے جس سے مال کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس اقدام سے نقل و حمل کے وقت میں تقریباً 2 دن کی کمی آئی ہے اور سابقہ روٹس کی نسبت ترسیل کے اخراجات میں 15 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

شیانگ لو شان سٹیشن ایک اہم سنگم کے طور پر کام کرتا ہے جو ریل اور آبی نقل و حمل کے باہم مربوط ٹرمینلز کو جوڑتا ہے۔ اس سے قبل ووہان میں تیار کی گئی برآمدی اشیاء کو دریائے یانگسی کے ذریعے منتقل کرکے صوبے کے واحد مال بردار مرکز ووجیاشان سٹیشن لے جانا پڑتا تھا جہاں سے وہ یورپ (وسطی ایشیا) جانے والی ٹرینوں پر لادی جاتی تھیں۔

ہوبے اپنے تزویراتی مقام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک جدید ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی تشکیل نو کر رہا ہے جو آبی گزرگاہوں، ریلوے، شاہراہوں، فضائی راستوں اور ڈیجیٹل چینلز کو آپس میں مربوط کرے گا۔

رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران ہوبے کی غیر ملکی تجارت 402.31 ارب یوآن (تقریباً 56.34 ارب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 28.4 فیصد زائد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!