جمعرات, اگست 7, 2025
انٹرنیشنلچین کے امدادی منصوبے منگولیا کی عوام کیلئے خوشحالی لا رہے ہیں

چین کے امدادی منصوبے منگولیا کی عوام کیلئے خوشحالی لا رہے ہیں

چین کے شمالی شہر  تیانجن میں واقع تیانجن پورٹ سے منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور کی جانب روانہ ہونے والی مال بردار ٹرین کا فضائی منظر۔ (شِنہوا)

اولان باتور(شِنہوا)منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور کے ضلع سوخ باتر میں سبز جھیل کے قریب ایک تعمیراتی منصوبے کی جگہ پر 60 سالہ سوگ سیتسیگ  پنجوں کے بل کھڑی، ہاتھوں میں فلیٹ کے نقشے کو مضبوطی سے تھامے ،جلد ہی  مکمل ہونے والی  فلیٹوں کی عمارتوں  کو پرامید نگاہوں سے دیکھ رہی تھیں۔

انہوں نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے نقشے میں بالکونی کی نشاندہی کرنے والے حصے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے میں جلد یہاں منتقل ہو جاؤں گی،میں ہر چند دن بعد یہاں دیکھنے آتی ہوں۔ ان کی آنکھوں میں امید کی چمک تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں پھول لگانا چاہتی ہوں اور اپنے پوتے کو باہر سبزہ زار پر کھیلتے دیکھنا چاہتی ہوں، اب ہمیں بارشوں کے دوران چھتوں کے ٹپکنے کی مزید پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

یہ نیا گھر جس میں سوگ سیتسیگ منتقل ہونا چاہتی ہیں،  گرین لیک 1008 رہائشی منصوبے کا حصہ ہے جو منگولیا میں چین کی مالی معاونت سے بننے والا منصوبہ ہے جسے چائنہ سیکنڈ میٹالرجی گروپ کمپنی لمیٹڈ تعمیر کر رہی ہے۔ یہ منصوبہ اس ماہ مکمل ہونے کا امکان ہے۔ اس منصوبے کا مقصد 1008 خاندانوں کے رہائشی حالات میں نمایاں بہتری لانا ہے۔

پراجیکٹ مینجر لی ہاؤ فے نے شِنہوا کو بتایا کہ رہائشی عمارتوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اس منصوبے میں  پانی اور بجلی جیسے بنیادی ڈھانچے، کمیونٹی سروس سنٹرز، کنڈر گارٹنز اور چھوٹی سرسبز جگہوں جیسی عوامی خدمات کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں جن کا مقصد رہن سہن کے حالات اور سہولیات میں جامع بہتری لانا ہے۔

گرین لیک 1008 ہاؤسنگ منصوبہ منگولیا میں چینی معاونت سے چلنے والے منصوبوں میں سے ایک ہے۔حالیہ سالوں کے دوران چین نے منگولیا میں متعدد امدادی منصوبے مکمل کئے ہیں جن میں نئی بین الاقوامی ایئرپورٹ ہائی وے، معذور بچوں کے لئے ترقیاتی مرکز اور متعدد سکولوں کی تعمیر شامل ہے جو منگولیا کی ترقی میں ایک نئی جان ڈال رہے ہیں۔

منگولیا میں معذور بچوں کے ترقیاتی مرکز کے سربراہ ووجن چھی چھگ نے شِنہوا کو بتایا کہ اس مرکز میں چھ سال کے دوران 40 ہزار بچوں کا علاج کیا گیا ہے، چین سے عطیات اور تربیت کی مسلسل فراہمی سے معذور بچوں کے صحت کے معیار میں بہتری آ رہی ہے۔

منگولیا کوچین کی طبی امداد کا مقامی رہائشیوں نےگرمجوشی سے خیر مقدم کیا ہے۔

اس سال 21 مئی سے 23 مئی تک ’’بیلٹ اینڈ روڈ اقدامات 2025: روشنی کا سفر‘‘ کے عنوان سے پروگرام اولان باتور میں شروع کیا گیا جس میں چینی ڈاکٹروں نے موتیا بند کے مقامی مریضوں کو تشخیصی خدمات فراہم کیں، تشخیص کے نتائج کی بنیاد پر جون کے آخر میں موتیا بند کے 120 اہل مریضوں کی  چین کےاندرونی منگولیا مختار خطے کے ایرن ہوت ہسپتال میں مفت  کامیاب سرجریز کی گئیں۔

ان میں اولان باتور کے ایک 68 سالہ رہائشی دورج سورن بھی شامل تھے۔ اس سرجری کے بعد ان کی بینائی میں بہتری آئی، وہ اب واضح طور پر ٹی وی دیکھ سکتے ہیں اور اخبار پڑھ سکتے ہیں۔

انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ ان کی سرجری بہت کامیاب رہی۔ جب میں مکمل صحت یاب ہو جاؤں گا تو میں چین کے مزید مقامات کا دورہ کرنا چاہوں گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!