میڈرڈ: یونین سائیکلسٹ انٹرنیشنل (یو سی آئی ) کے زیر اہتمام ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کے 80 ویں ایڈیشن کا آغاز 23 اگست سے اٹلی، فرانس، اندورا اور سپین میں شروع ہوگا۔ سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹس شرکت کریں گے۔
ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3151 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس میں 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔
ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس 23 اگست کو اٹلی کے شمالی شہر ٹورین سے شروع ہوکر 23 روز جاری رہنے کے بعد 14ستمبر کو سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اختتام پذیر ہوگی۔
