جمعرات, اگست 7, 2025
پاکستانعلی امین گنڈاپور کی مستونگ دھماکے کی مذمت، شہداء کو خراج عقیدت

علی امین گنڈاپور کی مستونگ دھماکے کی مذمت، شہداء کو خراج عقیدت

 وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

جاری بیان میں علی امین نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ملک میں امن کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہیں، ہم شہدا اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

وزیر اعلی نے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!