کوئٹہ: بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل کر دی گئی۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق کوہلو، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، لورالائی، زیارت، قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور ہرنائی میں موبائل انٹرنیٹ سروس غیر معینہ مدت کیلئے معطل کی گئی ہے جبکہ ذرائع نے بتایا ہے کہ انٹرنیٹ سروس 15 اگست تک معطل رہنے کا امکان ہے۔
سروس کی معطلی سے شہریوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہریوں نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے آن لائن کلاسز میں شرکت سے قاصر ہیں، جبکہ فری لانسنگ اور آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
