اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانکسٹمز کیلئے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید نظام متعارف

کسٹمز کیلئے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید نظام متعارف

کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید نظام متعارف کروا دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر اصلاحات پر جائزہ اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ایف بی آر میں مصنوعی ذہانت پر مبنی نئے کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم کے تحت درآمد و برآمد کی اشیاء کی لاگت اور نوعیت کا تخمینہ اے آئی اور باٹس کے ذریعے لگایا جائے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے نظام سے کسٹمز حکام پر دباؤ کم ہو گا اور کاروباری افراد کے لیے سہولت بڑھے گی۔ یہ نظام اشیاء کی آمد و رفت کے دوران خودکار طریقے سے بہتر بھی ہوتا رہے گا۔ابتدائی ٹیسٹنگ میں نئے نظام کی کارکردگی 92 فیصد سے زائد بہتری کے ساتھ سامنے آئی۔ ٹیسٹنگ کے دوران 83 فیصد زائد گڈز ڈیکلریشن کا تعین ممکن ہوا جبکہ گرین چینل سے کلیئرنس بھی ڈھائی گنا تک بڑھ گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کاروباری آسانی کے ساتھ ٹیکس دہندگان کو سہولت دے گی۔انسانی مداخلت کم ہونے سے نظام میں شفافیت، وقت اور پیسے کی بچت ممکن ہوگی۔ وزیراعظم نے نئے نظام کو مربوط اور پائیدار بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے  اس پر کام کرنے والے افسران و اہلکاروں کی تعریف بھی کی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!