اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپاکستان کا بھارتی حملے پر شدید احتجاج، انڈین ناظم الامور طلب

پاکستان کا بھارتی حملے پر شدید احتجاج، انڈین ناظم الامور طلب

دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے ان کے ملک کی جانب حملے پر شدید احتجاج کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت نے پاکستان کی خود مختاری کی صریحاً خلاف ورزی کی، پاکستان نے بھارتی حملوں پرشدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان کے مطابق بھارت نے پاکستان اورآزاد کشمیر میں بلااشتعال حملے کیے، بھارت کوخبردارکیا کہ ایسی مہم جوئی خطے کےامن کیلئے خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔

بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے، جب کہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!