یہ شِنہوا نیوز ہے۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے پیر کے روز خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر ان کے ملک کا نیا حملہ انتہائی شدید ہوگا۔ انہوں نے غزہ میں جاری مہم میں تیزی لانے کے اس منصوبے کا حوالہ دیا جس کی منظوری ان کی سیکیورٹی کابینہ دے چکی ہے۔
سیکیورٹی کابینہ نے رات گئے اس منصوبے کے حق میں ووٹ دیا جس کے تحت اسرائیل غزہ پر اپنےقبضے کو توسیع دے گا، وہاں آنے والی انسانی امداد پر کنٹرول حاصل کرے گا اور مقامی آبادی کو غزہ کے جنوبی علاقے کی طرف منتقل کرے گا۔
اسرائیلی سیکیورٹی کے ایک سینئر اہلکار نے آج صبح شِنہوا کو بتایا ہے کہ اسرائیل نے حماس کو یرغمالیوں کے معاملے پر معاہدہ کرنے کے لئے مئی کے وسط تک کا ایک محدود موقع دیا ہے۔ بصورت دیگر نئے منظور شدہ آپریشنل منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link