اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلموریشس کے صدر کا چین کے ساتھ تعاون مضبوط کرنے کے عزم...

موریشس کے صدر کا چین کے ساتھ تعاون مضبوط کرنے کے عزم کااظہار

موریشس کے پورٹ لوئس میں  موریشس کے صدر دھرم گوکھول (دائیں) موریشس کے لئے چین کی نئی سفیر ہوانگ شی فانگ سے بات چیت کر رہے ہیں۔( شِنہوا)

پورٹ لوئس(شِنہوا) موریشس کے صدر دھرم گوکھول نے چین کے ساتھ معیشت، تجارت اور سیاحت جیسے شعبوں میں دو طرفہ تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے کی امید ظاہر کی ہے جس میں چین-افریقہ تعاون فورم اور موریشس-چین آزاد تجارتی معاہدے جیسے فریم ورک سے استفادہ کیا جائے گا۔

گوکھول نے  موریشس میں چین کی نئی سفیر ہوانگ شی فانگ کی اسناد سفارت وصول کرنے کے موقع پر موریشس اور چین کے درمیان گہری دوستی کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ  موریشس چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ایک چین کے اصول پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

اس موقع ہوانگ نے اپنے فرائض کو وفاداری سے انجام دینے، دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی مشترکہ دانش کو عملی شکل دینے ، سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون وسیع کرنے  کا عہد کیا جس کا مقصد چین اور موریشس کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری میں ایک نیا باب کھولنا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!