چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو کے شوانگ لیو مغربی ریلوے اسٹیشن پر عملہ بلٹ ٹرین سے ای کامرس پارسل اتاررہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے ڈاک اور ترسیل کے شعبے نے یوم مئی تعطیلات کے دوران 4.8 ارب سے زائد پارسلز نمٹائے جو گزشتہ سال کی نسبت 20 فیصد سے زائد اضافہ ہے۔
ریاستی محکمہ ڈاک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تعطیلات کے دوران اس شعبے نے خدمات کے طریقوں میں اختراع کی مدد سے ثقافتی اور سیاحتی شعبوں کے ساتھ انضمام کو مزید گہرا کیا۔
متعدد خطوں نے ہوائی اڈے پر ون- اسٹاپ خریداری اور ترسیل خدمات سمیت متعدد آسان ترسیل خدمات متعارف کرائیں تاکہ سیاحوں کے لئے سہولت کو بہتر بنایا جا سکے۔
اس شعبے نے تعطیلات کے دوران ماحول دوست تبدیلی میں بھی پیشرفت کا مظاہرہ کیا۔ چین کے جنوبی صوبےہائی نان میں مکمل طور پر تحلیل ہوجانے والے پیکجنگ بیگز کا وسیع پیمانے پر استعمال کیا گیا جبکہ چین کے مشرقی صوبے ژےجیانگ کے شہر ہانگ ژو میں تجارتی، سرکاری اور دیگر استعمال کے منظرناموں میں دوبارہ استعمال کے قابل باکسز کو تجرباتی طور پر استعمال کیا گیا جس سے وسائل کا استعمال کم کرنے میں مدد ملی۔
محکمہ نے کہا کہ تعطیلات کے دوران اس شعبے نے کھپت کے فروغ سے متعلق ایک قومی کوشش کے تحت اپنی خدمات کی صلاحیتوں کو بڑھایا اور متعدد شعبوں میں باہمی تعاون پر مبنی اختراع میں پیشرفت کی ، اعلیٰ معیار کی ترسیل خدمات کو نئی کھپت کی ضروریات سے منسلک کرکے بہتر معیاری ترسیل اور مئوثر طلب میں اضافے کے درمیان ایک مثبت تعلق قائم کیا۔
