چینی نائب وزیراعظم حہ لی فنگ کی فائل فوٹو۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کی حکومت کی دعوت پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ 9 سے 12 مئی تک سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ حہ سوئس رہنماؤں اور متعلقہ فریقین سے بات چیت کریں گے۔
حہ سوئٹزرلینڈ کے دورے میں چین۔امریکہ اقتصادی و تجارتی امور کے لئے چین کی مرکزی شخصیت کی حیثیت سے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ وہ 12 سے 16 مئی تک فرانس میں 10 ویں چین ۔ فرانس اعلیٰ سطح کے اقتصادی اور مالیاتی مکالمے کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
