اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلمتحدہ عرب امارات کی روس اور یوکرین کے درمیان 410 قیدیوں کے...

متحدہ عرب امارات کی روس اور یوکرین کے درمیان 410 قیدیوں کے تبادلے میں ثالثی

روس کےپولیس اور فوجی اہلکار بیلگوروڈ میں  ایک سڑک پر پہرہ دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

ابوظہبی(شِنہوا)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے ایک نئے تبادلے میں کامیاب ثالثی کا اعلان کیا، جس میں دونوں میں سے ہر فریق نے 205 افراد کو رہا کیا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ یواے ای کی طرف سے اس طرح کے تبادلے کا 15 واں موقع ہے، جس کے بعد اس کی ثالثی کے تحت قیدیوں کے تبادلے کی مجموعی تعداد 4ہزار181 ہوگئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ کامیاب تبادلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں فریق جاری تنازع کے حل میں متحدہ عرب امارات کے سفارتی کردار پر اعتماد رکھتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے یوکرین تنازع کے پرامن حل کے مقصد سے تمام اقدامات کی حمایت کرنے کے اپنے ارادے کا اعادہ کیا، خاص طور پر پناہ گزینوں اور اسیروں پر جنگ کے انسانی اثرات کو کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!