اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ(سامنے سے دائیں) اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں اے آئی کی صلاحیت سازی کے حوالے سے بین الاقوامی تعاون کے لئے دوست ممالک کے گروپ کے ضمنی اجلاس میں گفتگو کررہے ہیں-(شِنہوا)
اقوام متحدہ(شِنہوا)چین عالمی مصنوعی ذہانت(اے آئی) کے نظم ونسق کو فروغ دینے میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی حمایت کرے گا۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نے اے آئی کی صلاحیت سازی کے متعلق بین الاقوامی تعاون کے لئے دوست ممالک کے گروپ کے ضمنی اجلاس میں کہا کہ مصنوعی ذہانت سٹریٹجک ٹیکنالوجی کے طور پر لوگوں کے کام اور زندگی کو گہرائی سے تبدیل کر رہی ہے۔ یہ سائنسی و تکنیکی انقلابات اور صنعتی تبدیلی کی نئی لہر کی قیادت کر رہی ہے۔
فو نے کہا کہ اکتوبر 2023 میں چین نے گلوبل اے آئی گورننس انیشی ایٹو پیش کیا جو عالمی اے آئی نظم و نسق کے لئے چین کا نقطہ نظر پیش کرتا ہے کہ اے آئی گورننس پر تمام فریقوں کو بات چیت کرنی چاہیے، اسے سب کو مل کر فروغ دینا چاہیے اور اس کے فوائد سب کو یکساں طور پر حاصل ہونے چاہئیں۔
فو نے یاد دلایا کہ جولائی 2024 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اتفاق رائے سے اس قرارداد کو منظور کیا جو چین نے اے آئی کی صلاحیت سازی کے مرکزی گروپ کے ساتھ پیش کی تھی۔ اس کے بعد چین نے اے آئی کی صلاحیت سازی کے لئے لائحہ عمل برائے فلاح عامہ کا آغاز کیا اور زیمبیا کے ساتھ مل کر اے آئی کی صلاحیت سازی میں بین الاقوامی تعاون کے لئے دوست ممالک کا گروپ تشکیل دیا۔ ان کوششوں کا مقصد وسیع شراکت داری کو فروغ دینا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد اور "گلوبل ڈیجیٹل کمپیکٹ” پر عملدرآمد کے لئے ٹھوس اقدامات کرنا ہے تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ ڈیجیٹل تبدیلی کے ثمرات سب تک پہنچیں اور کوئی ملک یا فرد پیچھے نہ رہ جائے۔
فو نے کہا کہ جب اے آئی استعداد میں بہتری کے حوالےسے تعاون کی بات آتی ہے تو چین نہ صرف اپنے عمل بلکہ اقدامات سے بھی قیادت کرتا ہے۔
فو نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کی منظوری کے بعد چین نے بیجنگ اور شنگھائی میں 2 مفید سیمینار منعقد کئے جن میں 40 سے زائد ممالک کے 180 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔ ان سیمینارز نے بہترین طریقوں کے تبادلے اور عالمی اے آئی نظم و نسق کے لئے مستقبل کے راستے پر گفتگو کے لئے قیمتی پلیٹ فارم فراہم کئے ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link