اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی طبی ٹیم کی مالٹا میں مفت طبی خدمات

چینی طبی ٹیم کی مالٹا میں مفت طبی خدمات

مالٹا کے شہر سویکی میں مالٹا کے لئے 20 ویں چینی طبی ٹیم کی رکن تانگ لی مے چینی ایروبک ورزش کی ایک روایتی شکل بدوانجن پر لیکچر دے رہی ہیں-(شِنہوا)

والیٹا(شِنہوا)بحیرہ روم کے علاقائی مرکز برائے روایتی چینی طب (ایم آر سی ٹی سی ایم) کی 20 ویں چینی طبی ٹیم نے مشرقی مالٹا میں سویکی لوکل کونسل میں رہائشیوں کو مفت طبی خدمات فراہم کیں۔

تقریب کا آغاز طبی ٹیم کی ایک رکن تانگ لی مے کے لیکچر سے ہوا، جنہوں نے چینی ایروبک ورزش کی ایک روایتی شکل بدوانجن کو متعارف کرایا جو اس کے صحت کے فوائد کے لئے جانا جاتا ہے۔ تانگ لی مے کے مظاہرے کے بعد حاضرین نے جوش و خروش سے اس مشق میں حصہ لیا۔

لیکچر کے بعد طبی ٹیم نے بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر چیک کرنے،صحت سے متعلق مشاورت اور مفت طبی سامان کی تقسیم سمیت متعدد خدمات پیش کیں۔

72 سالہ کرسٹین کوشیری کا کہنا تھا کہ مجھے یہ تقریب بہت دلچسپ لگی۔ انہوں نے کہا کہ بدوانجن کی مشق نہ صرف عمر رسیدہ افراد کے لئے اچھی ہے بلکہ نوجوانوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ میں گھر پر اس کی مشق جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ بہت مددگار ثابت ہوگی۔

79 سالہ میری لوئیس کا کہنا تھا کہ میں اس طرح کی مزید تقریبات میں شرکت پسند کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھی اور مددگار تھی، اس سے قبل مالٹا کے سرکاری میٹر دی ہسپتال میں آکوپنکچر حاصل کرنے والی میری لوئس کا کہنا تھا کہ وہ گردن کے درد کو دور کرنے کے لئے علاج پر غور کر رہی ہیں۔

ایم آر سی ٹی سی ایم 1994 میں چین اور مالٹا کی حکومتوں نے قائم کیا تھا۔ اب تک 100 سے زیادہ ڈاکٹروں پر مشتمل 20 چینی طبی ٹیموں نے مالٹا کے تقریباً 2لاکھ 50ہزار مریضوں کو ٹی سی ایم علاج فراہم کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!