امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کی عمارت کا بیرونی منظر۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین بیرون ملک سے دراندازی اور تخریب کاری کی سرگرمیوں کے خلاف اور قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے دفاع کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
ترجمان لِن جیان نے یہ بات اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی کہ سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے یکم مئی کو سوشل میڈیا پر چینی زبان کی 2 ویڈیوز پوسٹ کیں۔ سی آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ان ویڈیوز کا مقصد راز چرانے کے لئے چینی حکام کو بھرتی کرنا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ طویل عرصے سے دوسرے ممالک کے راز چرانے، ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے اور تخریب کاری کے لئے ہر قسم کے گھناؤنے طریقے استعمال کر رہا ہے۔ اس طرح کا رویہ بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کو چلانے والے بنیادی اصولوں کی شدید خلاف ورزی ہے اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کو سنگین خطرے میں ڈالتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سی آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی چینی زبان کی ویڈیوز اس بات کا ایک اور ٹھوس اعتراف ہے کہ امریکہ کیا کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ نہ صرف بدنیتی سے چین کو بدنام کرتا ہے اور اس پر حملہ کرتا ہے بلکہ چینی اہلکاروں، یہاں تک کہ سرکاری عہدیداروں کو بھی ان کا مخبر بننے کے لئے راغب کرنے کی کھلم کھلا کوشش کرتا ہے۔ یہ چین کے قومی مفاد کی سنگین خلاف ورزی اور سیاسی اشتعال انگیزی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ہم بیرون ملک سے دراندازی اور تخریبی سرگرمیوں کو روکنے اور قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے دفاع کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link