ایمریٹس ایئرلائن کا ایک طیارہ محو پرواز ہے-(شِنہوا)
دبئی(شِنہوا)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایمریٹس ایئر لائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ 30 جولائی سے دبئی اور ہانگ ژو کے درمیان روزانہ ایک نئی نان سٹاپ پرواز کا آغاز کرے گی جو بیجنگ، گوانگ ژو، شنگھائی اور شین زین کے بعد چینی مین لینڈ میں اس کا 5 واں مقام ہے۔
ایک بیان میں ایئر لائن نے کہا کہ 30 جولائی سے وہ چینی مین لینڈ کے لئے ایک ہفتے میں 49 پروازیں چلائے گی۔ ان میں بیجنگ اور شنگھائی دونوں کے لئے روزانہ 2 پروازیں، گوانگ ژو اور شین زین کے لئے روزانہ پروازیں اور ہانگ ژو کے لئے نئی اعلان کردہ روزانہ پرواز شامل ہے۔
ایئر لائن کے مطابق چینی مین لینڈ میں اس کی سروس کی مسلسل توسیع متحدہ عرب امارات اور چین کے مابین مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتی ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لئے امارات کے مضبوط عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
ایمریٹس کے نائب صدر اور چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم نے کہا کہ دبئی-ہانگ ژو نیا روٹ چینی مین لینڈ اور مجموعی طور پر مشرقی ایشیا میں ہمارے آپریشنز میں ایک اہم سنگ میل کی عکاسی کرتا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link