مظفرآباد میں بھارتی میزائل حملے میں تباہ ہونے والی ایک عمارت کا منظر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے بھارت اور پاکستان دونوں پر زور دیا ہے کہ وہ پرامن رہ کر تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوسکتی ہے۔
بدھ کی علی الصبح پاکستان میں مختلف اہداف پر بھارتی فوجی حملوں،جس کاپاکستان کی جانب سے سخت ردعمل دیاگیا، کے بارے میں میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت کا فوجی آپریشن افسوسناک ہے اور چین کو موجودہ صورتحال پر تشویش ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے ہمسایہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے اور یہ دونوں چین کے بھی ہمسایہ ہیں جبکہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم دونوں فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں، پرامن رہیں، تحمل کا مظاہرہ کریں اورصورتحال کو مزید خراب کرنے والے اقدامات سے گریز کریں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link