اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانبزدل بھارت نے پاکستان میں 6 جگہوں پر میزائل داغے ہیں، پاکستان...

بزدل بھارت نے پاکستان میں 6 جگہوں پر میزائل داغے ہیں، پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کر دی ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج کے مطابق بزدل بھارت نے پاکستان میں 6 جگہوں پر میزائل داغے ہیں،بھارت کی عارضی خوشی جلد ہی مستقل غم میں تبدیل ہو جائے گی۔

پاک فوج کے ترجمان  ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بزدل بھارت نے پاکستان میں 3 جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔بھارت کی عارضی خوشی جلد ہی مستقل غم میں تبدیل ہو جائے گی۔ پاکستان کی فضائیہ مکمل طور پر مستعد ہے اور ہندوستانی جہازوں کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بزدل دشمن نے اپنی زمین سے حملہ کیا ہے اور بھارت کو بھرپور جواب دینا اب پاکستان کی مرضی پر ہوگا، جس کا وقت اور مقام پاکستان خود منتخب کرے گا۔ کوٹلی اورمظفرآباد میں میزائل داغےگئےہیں، میزائل حملےکےنقصان کاتخمینہ لگایاجارہاہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت نےبہاولپوراور احمد پورایسٹ کےعلاقےمیں میزائل داغےہیں، بھارت نے اپنی حدود سے میزائل داغے ہیں۔

مریدکے میں تین بار دھماکوں کی آواز سنی گئی ہےمریدکے دھماکوں کی آوازیں ننگل ساہداں سے آنے کی اطلاعات ہیں ،مریدکے ننگل ساہداں میں عوام دھماکوں کی آوازیں سنتے ہی گھروں سے نعرے تکبیر کی آوازیں بلند کرتے باہر نکل آئے۔مریدکے کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کے بزدلانہ حملے میں مسجد سبحان بہاولپور کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید اور دو افراد زخمی ہوئے۔ پاکستان نے اس واقعے کے بعد جوابی کارروائی کی، جس سے علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق میرپور آزاد کشمیر میرپور بلیک آؤٹ کردیا گیاکوٹلی آزاد کشمیربھارتی گولہ باری مسجد کو نشانہ بنایا گیا ۔ بائی پاس روڈ پر گولے پڑے دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ڈرون یا میزائل سے حملہ کیا گیا مسجد شہید ھو گئی  بٹل اور نکیال میں گولہ باری شروع ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ پاک بھارت کشیدگی عروج پر ہے، اور پاک فوج نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!