اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی شناخت:  چینی ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں فائن...

چینی شناخت:  چینی ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں فائن آرٹس پروفیسر کا کلیدی کردار

مو ایلی، سیچھوان فائن آرٹس انسٹی ٹیوٹ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے  بچوں کی تصویری کتابیں تخلیق کرنے میں کئی سال گزار دئیے ہیں۔

انہوں نے چینی زبان کے حروف،  چین کے افسانوں اور مشہور کھانوں سمیت روایتی چینی ثقافت کے مختلف موضوعات پر کتابیں تیار کرنے والی کالج کے طلباء کی ایک ٹیم کی قیادت بھی کی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): مو ایلی، ایسوسی ایٹ پروفیسر، سیچھوان فائن آرٹس انسٹی ٹیوٹ

’’ میں نے یہ مشاہدہ کیا ہے کہ چین کی مارکیٹ میں دستیاب زیادہ تر تصویری کتابیں وہ ہیں جن کے عالمی معیار کے لائسنس شدہ ایڈیشن موجود ہیں۔ ایک ماں اور ثقافتی استاد کی حیثیت سے میرا مشن ہے کہ چین کے بچوں کے لیے چینی ثقافت پر مبنی اصل تصویری کتابیں تخلیق کی جائیں۔ اس مقصد سے میرا گہرا جذباتی تعلق ہے، اور یہی جذبہ مجھے اس شعبے میں محنت پر اُکساتا ہے۔چینی ثقافت سے مسلسل تحریک حاصل کرنا اور اسے تصویری کتابوں کی شکل میں بچوں تک پہنچانا ہی میری اصل کوشش ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): مو ایلی، ایسوسی ایٹ پروفیسر، سیچھوان فائن آرٹس انسٹی ٹیوٹ

’’ ہم نے روایتی چینی جمالیات کے مختلف عناصر کواپنی کتابوں کا حصہ بنایا ہے۔ مثال کے طور پر ہم نے کڑھائی اور سیاہی سے پینٹنگ جیسی تکنیکوں کا استعمال کیا ہے۔ مواد اور تصویر دونوں کی مسلسل تلاش کے ذریعے ہم چین کی ثقافت کی خصوصیات کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘‘

مو کے خیال میں چونکہ عالمی سطح پر چین کی ثقافت کی موجودگی مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ اس لئے  بچوں کی یہ تصویری کتابیں اب وسیع پیمانے پر دنیا بھر کےسامعین تک پہنچ سکتی ہیں۔

جن کتابوں کی تیاری میں انہوں نے حصہ لیا ان میں سے چند کتابوں کا 10 سے زائد زبانوں میں ترجمہ بھی کیا جا چکا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): مو ایلی، ایسوسی ایٹ پروفیسر، سیچھوان فائن آرٹس انسٹی ٹیوٹ

’’ چین کی ویزا فری پالیسی  غیر ملکی مہمانوں کو بھرپور انداز میں اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے۔ ٹِک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز بھی چین کے لوگوں کی روزمرہ زندگی کو دوسرے ممالک کے عوام کے سامنے لا رہے ہیں۔ اس طرح چین کی ثقافت میں دنیا کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چین کے کھانوں اور کہانیوں پر مبنی ان تصویری کتابوں کی صورت میں شائقین کو مطالعہ کے لئے مواد مل جائے گا۔‘‘

چھونگ چھنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!