اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے اپنی جنوبی کوریا پالیسی میں تسلسل، استحکام اور یقین کو...

چین نے اپنی جنوبی کوریا پالیسی میں تسلسل، استحکام اور یقین کو برقرار رکھا ہے ، وزارت خارجہ

جنوبی کوریا، سیئول میں لوگ جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کا صدر یون سوک۔یول کے خلاف مواخذے کا  فیصلہ براہ راست سن رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی جنوبی کوریا سے متعلق خارجہ پالیسی کا تسلسل، استحکام اور یقین برقرار ہے اور چین دوطرفہ اسٹریٹجک  تعاون شراکت داری کی مثبت اور مستحکم ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین  جیان نے پیر کے روز ایک یومیہ پریس بریفنگ میں یون سوک۔یول کو جنوبی کوریا کے صدر کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ جنوبی کوریا کا اندرونی معاملہ ہے، چین امید کرتا ہے کہ جنوبی کوریا  اپنے اندرونی سیاسی ایجنڈے کو منظم انداز میں آگے بڑھاتے ہوئے اپنے سیاسی اور سماجی استحکام کو برقرار رکھے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اور جنوبی کوریا قریبی ہمسائے اور اٹوٹ شراکت دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنوبی کوریا  کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے اپنے اصل ارادوں پر قائم رہنے، اچھے ہمسائیگی اور دوستی کی سمت کو مضبوط کرنے، باہمی فوائد اور باہمی مفید تعاون کے حصول میں ثابت قدم رہنے اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹڑیٹجک  تعاون کی شراکت داری کی مثبت اور مستحکم ترقی کے فروغ  کے لئے مل کر کام کرنے کو  تیار ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!