چین کی 41ویں انٹارکٹک مہم کے ارکان چینی تحقیقی برف شکن جہاز شوئےلونگ2 سے ایک سب سر فیس بوائے اتار رہے ہیں ۔(شِنہوا)
ووہان (شِنہوا) چین نے انٹارکٹیکا کے ایک سائنسی تحقیقی اسٹیشن پر 3.2 میٹر اپرچر کی ریڈیو/ملی میٹر۔ویو ٹیلی سکوپ تھری گورجز انٹارکٹک آئی نصب کردی ہے۔
اس ٹیلی سکوپ کا3 اپریل کو انٹارکٹیکا میں ملک کے زونگ شان اسٹیشن پر باضابطہ طور پر آغاز کیا گیا جسے چائنہ تھری گورجز یونیورسٹی (سی ٹی جی یو) اور شنگھائی نارمل یونیورسٹی (ایس ایچ این یو) نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ اس ٹیلی سکوپ نے انٹارکٹک فلکیات میں چین کی پیشرفت کو مزید مستحکم کیا ہے۔
سی ٹی جی یو نے پیر کے روز شِنہوا کو بتایا کہ تھری گورجز انٹارکٹک آئی نے باضابطہ طور پر کہکشاں کی نیوٹرل ہائیڈروجن اور امونیا مالیکیولر اسپیکٹرل لائنز کے سائنسی مشاہدات شروع کر دیئے جو ستاروں کے درمیان گیس کی حرکیات اور ستاروں کی تشکیل کے عمل کو جاننے میں مدد کے لئے اہم مواد فراہم کرتے ہیں۔
ایس ایچ این یو کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اوربراعظم میں کام کرنےوالےچینی انٹارکٹک مہم کی ٹیم کے ایک رکن ژانگ یی کا کہنا تھا کہ اس ٹیلی سکوپ نے انٹارکٹک رصد گاہ کی تعمیر میں اہم ٹیکنالوجی رکاوٹیں دور کرتے ہوئے انٹارکٹیکا میں مستقبل کی سب ملی میٹر ویو ٹیلی سکوپس کی بنیاد رکھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ آلہ ریڈیو سے لے کر کم فریکوئنسی ملی میٹر ویو بینڈز تک مشاہدات کو وسعت دیتے ہوئے اگلی نسل کے انٹارکٹک فلکیاتی آلات میں ٹیکنالوجی ترقی کو مز ید فروغ دے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link