اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین، مکاؤخصوصی انتظامی خطے میں ماحولیاتی صفائی مہم کا آغاز

چین، مکاؤخصوصی انتظامی خطے میں ماحولیاتی صفائی مہم کا آغاز

چین کے جنوبی مکاؤ کے جزیرے تائی پا پر پھولوں کی نمائش کے دوران سیاح تصاویر بنارہے ہیں۔(شِنہوا)

مکاؤ (شِنہوا) چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی خطے (ایس اے آر) میں ماحولیاتی صفائی مہم شروع کردی گئی ہے، 2 ماہ جاری رہنے والی اس مہم کے دوران شہر بھر میں ماحولیاتی حفظان صحت اور حشرات پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

خصوصی انتظامی خطے کے بلدیاتی امور بیور (آئی اے ایم)، صحت بیورو، ماحولیاتی تحفظ بیورو اور دیگر محکموں اور تنظیموں کے نمائندوں نے آئی او ہون مارکیٹ پارک میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

آئی اے ایم کی انتظامی کمیٹی برائے بلدیاتی امور کے چیئرمین چھاؤ وائی آئینگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ خصوصی انتظامی خطہ حکومت شہر کی ظاہری شکل اور حفظان صحت کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

چھاؤ کا مزید کہنا تھا کہ یہ مہم اپنے اطراف صفائی ،رہائشیوں اور کاروباری اداروں میں ماحولیاتی ذمہ داری کا مضبوط احساس پیدا کرنے کی مشترکہ کوششوں کو ظاہر کرتی ہے۔

تقریب کے بعد سرکاری اور رضاکار ٹیمیں قریبی علاقوں اور تفریحی مقامات پر پہنچیں، انہوں نے صفائی ستھرائی کا کام انجام دیا اورعوام میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے۔

متعلقہ محکموں نے کھانے پینے کے اداروں کا بھی دورہ کیا اور مالکان پر زور دیا کہ وہ ٹھوس فضلے کو ٹھکانے لگانے کا عمل مضبوط بنائیں اور حشرات کی روک تھام سے متعلق اقدامات کریں۔

یہ مہم اپریل سے مئی تک جاری رہے گی جس کے دوران مختلف مقامات کی اچانک جانچ پڑتال کی جائےگی اور بستیوں میں ان کی تصویری نمائش ہوگی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!