’’ ہیلو۔ شِنہوا نیوز سے میں زی ہوں۔
آپ لوگوں کو بچوں کی کتابوں کے اہم ترین میلے کا دورہ کرانے کے لئے آج میں اٹلی کے شہر بولونیا میں موجود ہوں۔
اس تقریب میں دنیا بھرکے پبلشرز، مصوروں اور مصنفین اکٹھے ہوئے ہیں۔‘‘
یہ بولونیا چلڈرنز بک فیئر کا سب سے اہم تخلیقی مقام ایلوسٹریٹرز وال(مصوروں کی دیوار) ہے۔
پبلشرز، ایڈیٹرز اور ایجنٹوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے دنیا بھر کے فنکار ہر سال یہاں اپنے فنی کام کی نمائش کرتے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ1(چینی): گاؤ یلے، بچوں کی کتابوں کی مصنفہ
’’میں بچوں کی کتابوں کی مصنفہ کے ساتھ ایک مصورہ بھی ہوں۔ اٹلی میں اب تک میں نے مصوری کی تین کتابیں شائع کی ہیں۔
میں اپنی کتابوں کے ذریعے چینی ثقافت کو فروغ دینے کی خواہشمند ہوں۔‘‘
چائنہ نیشنل پبلکیشنز امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ (گروپ) کارپوریشن کی قیادت میں چینی پبلشنگ ہاؤسز کے 40 سے زائد نمائندگان کا وفد’’ریڈنگ چائنہ‘‘ موضوع کے تحت اس نمائش میں شرکت کر رہا ہے۔
چینی وفد 2,500 سے زائد عنوانات لے کر آیا ہے۔
وفد کی جانب سے چینی بچوں کی اشاعت کی تخلیقی صلاحیتوں اور عالمی رسائی کو ظاہر کرنے کے لئے ثقافتی تبادلے کی متعدد سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی):البرتو برادنینی،سابقہ اطالوی سفیر،چین
’’یہ رابطوں کی مضبوطی کے لئے پل بنانے کا ایک لمحہ اور بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد ہے۔ یہ عمل بچوں کےلئے اور بھی زیادہ کار آمد ہے۔
بچوں پر ہم جتنی زیادہ سرمایہ کریں گے،مستقبل میں لوگوں کے درمیان اتنے ہی اچھے تعلقات قائم ہوں گے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ3(انگریزی):ایلینا پاسولی، ڈائریکٹر، بولوگنا چلڈرنز بک فیئر
’’میرا خیال ہے کہ مستقبل میں ہمارے درمیان اور بھی زیادہ تعاون ہوگا۔ میں یہ کہنا چاہوں گی کہ شنگھائی میں ہمارے ذیلی دفتر اور ذیلی ادارے سے کافی مدد ملی ہے۔ ہم ان کے ساتھ مسلسل اور روزانہ کی بنیاد پر کام کرتے ہیں۔ چین میں جلد قدم رکھنا یقینی طور پر مددگار ثابت ہوا کیونکہ اب ہم نے چینی مارکیٹ سے کافی واقفیت حاصل کر لی ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ4(چینی):فان لیانگ،چینی نمائش کنندہ
’’بولونیا کتب میلے کے لئے ہم نے چینی بچوں کی 500 سے زائد اصل کتابیں لائے ہیں۔ ان میں سے ہم یونیسکو کے ساتھ مل کر تیار کردہ سیریز ’چلیے ریشم کے راستوں کا دوبارہ جائزہ لیں‘ کو اجاگر کرنا چا ہیں گے۔
اسٹینڈ اپ2(انگریزی): دیاؤ زی، نمائندہ شِنہوا
’’ ہم نے بولونیا چلڈرنز بک فیئر میں چینی بچوں کی کتابوں کی عالمی مانگ کو بڑھتے دیکھا ہے۔ صنعت کے ماہرین سے عالمی تعاون کے بارے میں خیالات کو سنا ہے۔ ہم مستقبل میں مزید عظیم چینی کہانیاں دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کے لئے پر امید ہیں۔‘‘
بولونیا، اٹلی سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link