امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں گریٹر ہوسٹن سپرنگ فیسٹول گالا میں فنکار شاؤ لین مارشل آرٹس کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے-(شِنہوا)
شکاگو(شِنہوا)شکاگو کے مغربی مضافاتی شہر نیپر ولے میں نارتھ سنٹرل کالج میں نیورو سائنس کی جونیئر طالبہ ایری واٹس نے چینی گانا ’’جیسا کہ خواہش کی گئی‘‘ کو بہترین چینی انداز میں گایا کہ ’’تم ایک طویل سڑک ہو، پہاڑوں اور دھند میں روشنی ہو، میں ایک بچہ ہوں، تمہاری آنکھوں میں چلتا ہوں‘‘۔
وسطی مغربی ریاستوں انڈیانا، الینائس، وسکونسن اور آئیوا میں 8 کالجوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 60 امریکہ طلبہ نے تقریری مقابلے میں چینی زبان کی اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔
شکاگو میں چینی نائب قونصل جنرل ژانگ یی چھی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین امریکی عوام بالخصوص امریکی نوجوانوں کو چینی زبان سیکھنے کے لئے تعاون فراہم کرنے اور سہولتیں دینے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے امریکی طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے لئے مواقع کی تلاش کے لئے خود چین جائیں۔
مقابلے میں حصہ لینے والے ہر طالب علم نے چینی زبان میں 3 منٹ کی تقریر کی، چینی گانے اور رقص کی مہارتیں پیش کیں اور زبان کے پیچیدہ جملے اور تھانگ کی نظمیں پڑھیں۔ ان میں سے ایک نے ’’رومیو اینڈ جولیٹ‘‘ سے ملتی جلتی مشہور چینی کہانی ’’بٹر فلائی لورز‘‘ وائلن پر پیش کی۔
مقابلے کا اہتمام مشترکہ طور پر نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی، لویولا یونیورسٹی شکاگو اور نارتھ سنٹرل کالج نے کیا تھا۔
