اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینٹیرف پالیسی امریکہ کی گاڑیوں کی صنعت کو غیر مسابقتی بنا دے...

ٹیرف پالیسی امریکہ کی گاڑیوں کی صنعت کو غیر مسابقتی بنا دے گی، کینیڈین ماہر کی رائے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وسیع پیمانے پر ٹیرف پالیسی میں غیر ملکی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس بھی شامل ہے۔ گاڑیوں کی صنعت کے ماہرین کی جانب سے اس پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے انجینئرنگ کے ایک ماہر نے خبردار کیا ہے کہ ٹیرف سے امریکی صنعت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا بلکہ یہ امریکہ کی گاڑیوں کی صنعت کو غیر مسابقتی بنا دے گا۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): گریگ مورڈیو، ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈبلیو بووتھ اسکول آف انجینئرنگ پریکٹس اینڈ ٹیکنالوجی، میک ماسٹر یونیورسٹی

’’ اگر یہ ٹیرف ممکنہ طور پر اپنی بدترین شکل میں ہم پر لاگو ہو جاتا ہے تو ایسا کچھ عرصے  تک ہی ہو سکتاہے۔ یہ کینیڈا کی  گاڑیاں تیار کرنے کی صنعت کے لئے تباہ کن ہوگا۔ٹیرف خاص طور پر کسی کے لئے بھی مفید نہیں ہوتےاور یہ یقیناً امریکی صنعت کے لئے بھی فائدہ مند نہیں ہیں۔

حقیقت یہی ہے کہ دنیا تیزی سے الیکٹرک گاڑیوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ امریکی حکومت کہے کہ ابھی رک جاؤ۔

اگر امریکا نے روایتی ایندھن والے انجنوں کو ترجیح دی، اور الیکٹرک گاڑیوں میں کم سرمایہ کاری کی، تو وہ پیچھے رہ جائے گا۔ اس کے ساتھ اگر وہ درآمدات پر ٹیرف بھی لگا دے، تو امریکی صنعت تیزی سے غیر مسابقتی ہو جائے گی۔

اور جو ٹیرف آج صنعت کو بچانے کے لیے لگائے جا رہے ہیں، وہ لمبے عرصے تک ہٹ نہیں سکیں گے، کیونکہ صنعت مقابلے کے قابل ہی نہیں رہے گی۔‘‘

ٹورنٹو، کینیڈا سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!