اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے صوبے یون نان کی امدادی ٹیم نے زلزلہ زدہ میانمار...

چین کے صوبے یون نان کی امدادی ٹیم نے زلزلہ زدہ میانمار میں اپنا کام مکمل کرلیا

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر کونمنگ میں چھانگ شوئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امدادی اور طبی ٹیم کے ارکان طیارے سے باہر آرہے ہیں۔(شِنہوا)

کونمنگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کی 37 رکنی امدادی اور طبی ٹیم میانمار میں زلزلے کے بعد امدادی کام مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آگئی۔

میانمار میں 28 مارچ کو 7.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ میانمار کی سرحد سے متصل صوبے یون نان کی ٹیم نے 29 مارچ کی صبح 6 بجکر 30 منٹ (بیجنگ وقت) کے قریب میانمار کے زلزلے زدہ علاقوں کے لئے اڑان بھری تھی اور وہ اپنے ساتھ انسانی تلاش، زلزے کے انتباہ کے آلات، پورٹیبل سیٹلائٹ ٹیلی فونز اور ڈرونز لے کر گئی تھی۔

وہ میانمار پہنچنے والی پہلی چینی امدادی ٹیم تھی جس نے فوری طور پر مقامی فائر فائٹرز اور امدادی اہلکاروں کے ساتھ مل کر شدید متاثرہ نیپی داؤ میں امدادی اور طبی سرگرمیاں انجام دیں جو 150 گھنٹے جاری رہیں۔

30 مارچ کی صبح 5 بجے (مقامی وقت) پر ٹیم نے مقامی فورسز کے ساتھ مل کر ایک معمرشخص کو بچایا جو تقریباً 40 گھنٹے سے ایک مقامی ہسپتال میں پھنسا ہوا تھا۔

چائنہ میڈیا گروپ نے بدھ کے روز ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ 500 سے زائد چینی امدادی کارکن میانمار میں امدادی اور بچاؤ کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔

جمعرات تک چینی امدادی ٹیمیں زلزہ زدہ علاقوں میں 9 افراد کو زندہ بچانے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!