وزیراعظم شہباز شریف نے ہاکی ٹیم کے ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
جاری بیان میں وزیراعظم نے قومی ہاکی ٹیم کی 8سال بعد ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر پذیرائی کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مزید محنت جاری رکھنے کی نصیحت کی۔
انہوں نے کہا کہ اسی محنت اور عزم سے کھیل کر ہم ورلڈکپ حاصل کرسکتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کھلاڑیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرے گی، کھلاڑیوں کی تمام تر توجہ کھیل میں نمایاں کارکردگی کی جانب مرکوز ہونی چاہئے۔




