صدر مملکت آصف زرداری نے ہاکی ٹیم کے ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان میں ہاکی کے احیاء اور نوجوان کھلاڑیوں کیلئے حوصلہ افزا پیغام ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھیل قومی اتحاد، نظم و ضبط اور صحت مند معاشرے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
صدر نے ہاکی اور فٹبال جیسے عوامی کھیلوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ محنت کش طبقے اور عام لوگوں کے کھیل ہیں جنہیں ملک بھر میں مزید آگے بڑھانا چاہئے۔




