ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پڑوسی ممالک کے حملہ آور نہ ہونے تک ازخود حملہ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
جاری بیان میں مسعود پڑشکیان نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے، جب تک ان ممالک کی سرزمین سے ایران پر حملہ نہ کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ عبوری لیڈرشپ کونسل نے پڑوسی ممالک کیخلاف کوئی حملہ یا میزائل حملہ نہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، پڑوسی ممالک سے معذرت خواہ ہوں۔




