انٹرنیشنلجاپان، پارکنسن و ہارٹ فیل علاج کیلئے سٹیم سیل تھراپی کی منظوری...

جاپان، پارکنسن و ہارٹ فیل علاج کیلئے سٹیم سیل تھراپی کی منظوری دیدی گئی

جاپان نے پارکنسن بیماری اور ہارٹ فیل کے علاج کیلئے سٹیم سیل پر مبنی نئی تھراپیز کی منظوری دیدی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی دوا ساز کمپنی سومیتومو فارما نے بتایا ہے کہ اسے پارکنسن کے علاج امچیپری کی تیاری اور فروخت کی اجازت مل گئی ہے، علاج میں سٹیم سیلز کو مریض کے دماغ میں منتقل کیا جاتا ہے تاکہ خراب ہو چکے خلیات کی جگہ نئے خلیات کام کر سکیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپانی وزارتِ صحت نے دل کے مریضوں کیلئے ری ہارٹ نامی علاج کی بھی منظوری دی ہے جسے سٹارٹ اپ کمپنی کوئیرپس نے تیار کیا ہے، یہ خاص خلیاتی شیٹس دل میں نئی خون کی نالیاں بنانے اور دل کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ دونوں علاج رواں سال گرمیوں تک مارکیٹ میں دستیاب ہو سکتے ہیں اور یہ دنیا کے پہلے تجارتی طبی علاج ہوں گے جو آئی پی ایس سیلز پر مبنی ہوں گے۔

جاپانی وزیرِ صحت کینیچیرو یوینو نے کہا ہے کہ امید ہے اس پیشرفت سے ناصرف جاپان بلکہ دنیا بھر کے مریضوں کو فائدہ ہو گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں