بلجیم میں 12 مارچ کو ہونیوالی قومی ٹریڈ یونین ہڑتال کے باعث برسلز ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی تمام مسافر پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ حکام نے بتایا ہے کہ مسافروں، عملے کی حفاظت یقینی بنانے، طویل قطاروں سے بچنے کیلئے 12مارچ کو تمام روانہ ہونیوالی مسافر پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس روز کچھ آنے والی پروازیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں، ان میں سے بعض کو منسوخ کیا جا سکتا ہے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ہڑتال کے باعث سیکیورٹی اور گرائرنڈ ہینڈلنگ عملے کی بڑی تعداد ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوگی جس کے نتیجے میں پروازوں کا معمول کا آپریشن ممکن نہیں رہے گا۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئر لائنز متاثرہ مسافروں سے براہِ راست رابطہ کریں گی اور انہیں ٹکٹ کی تبدیلی یا دیگر متبادل سفری انتظامات کے بارے میں آگاہ کریں گی۔




