پاکستانسیالکوٹ، کھلا پیٹرول دینے سے انکار، کار سوار کی فائرنگ، ایک پمپ...

سیالکوٹ، کھلا پیٹرول دینے سے انکار، کار سوار کی فائرنگ، ایک پمپ ملازم جاں بحق، دوسرا زخمی

سیالکوٹ حاجی پورہ روڈ پر کھلا پٹرول دینے سے انکار پر کار سوار افراد کی فائرنگ سے ایک پیٹرول پمپ ملازم جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس و ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور ہلاک شخص کی نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق کار سواروں نے پیٹرول ڈلوا کر کین میں مزید 10 لیٹر پیٹرول ڈالنے کا کہا، پمپ ملازم نے کھلا پیٹرول دینے سے انکار کیا جس پر تلخ کلامی ہوئی اور کار سوار پمپ ملازم پر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں