اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی قانون ساز سمارٹ زراعت کے لیے ہنر مند افراد کی تیاری...

چینی قانون ساز سمارٹ زراعت کے لیے ہنر مند افراد کی تیاری کے خواہاں

چین کی قومی عوامی کانگریس(این پی سی) کے نائب کے طور پر وو ڈے نےسمارٹ زراعت میں ہنر مند افراد کی تربیت پر اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔

وو ڈےسیچھوان زرعی یونیورسٹی کے صدر بھی ہیں۔ ان کےمطابق زراعت کو مصنوعی ذہانت(اے آئی)کے ساتھ جوڑنا اس سوال کا جواب ہے کہ’’کھیتی باڑی کون کرے گا؟‘‘

ساؤنڈ بائٹ1(چینی):وو ڈے، نائب، نیشنل پیپلز کانگریس
’’چین کے ایک بڑے زرعی ملک سے زرعی طاقت بننے اور جدید زراعت کےحصول تک مشینی عمل دخل نے اہم کردار دا کیاہے۔

ایسے طلباء جن کا بنیادی شعبہ زراعت ہے انہیں زراعت او ر مصنوعی ذہانت دونوں میں مہارت حاصل ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ ہم ہرمخصوص زرعی شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مزید متعلقہ کورسز تیار کریں گے۔‘‘

وو نےقومی عوامی کانگریس کے نائب کی حیثیت سے اپنی مدت کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں تحقیق کی، جس میں زراعت اور اعلیٰ تعلیم کو خصوصی اہمیت دی۔ ان کی تجاویز کا بنیادی محور مغربی خطے میں اعلیٰ تعلیم کو مستحکم کرنا اور فارغ التحصیل افراد کو درپیش روزگار کے مسائل کے حل پر رہاہے۔

ساؤنڈ بائٹ2(چینی): وو ڈے، نائب،نیشنل پیپلز کانگریس

’’مغربی علاقے، خاص طور پر اعلیٰ تعلیم اور دیگر شعبوں میں قومی سرمایہ کاری میں اضافے کا مقصد ہماری معروف یونیورسٹیوں کو عالمی معیار کے مسائل کے حل کے لئے مضبوط بنانا ہے۔‘‘

چھنگ دو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!