زمبابوے، ہرارے میں ہرارے پولی ٹیکنک میں طلباء کا الوداعی تقریب کے دوران زمبابوے اور چین کے عہدیداروں کے ساتھ گروپ فوٹو۔(شِنہوا)
ہرارے(شِنہوا)زمبابوے کے 32 طلباء 2 پیشہ ورانہ کالجز کے درمیان مشترکہ تربیتی پروگرام کے تحت میکاٹرونکس انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے چین جائیں گے۔
زمبابوے کے ہرارے پولی ٹیکنک کے طلباء چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ میں واقع ننگ بو پولی ٹیکنک میں 18 ماہ تک تعلیم حاصل کریں گے۔ اس پروگرام کے تحت انہوں نے زمبابوے میں اپنے پہلے سال کی تعلیم مکمل کر لی ہے۔
دارالحکومت ہرارے کے ہرارے پولی ٹیکنک میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب میں زمبابوے کے اعلیٰ و کالج اور یونیورسٹی کی سطح کی اعلیٰ ثانوی تعلیم،اختراع،سائنس و ٹیکنالوجی ترقی کے نائب وزیر سیمیلی سیزوے سیبانڈا نے کہا کہ یہ اقدام زمبابوے کی عالمی تعلیمی تعاون کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل کو ظاہر کرتا ہے۔
سیبانڈا نے کہا کہ زمبابوے اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات پر مبنی طویل المدتی شراکت داری تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں ایک متحرک تعاون میں بدل چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک2 گروپوں کے 58 طلباء اس مکمل مالی تعاون پروگرام میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں جس کے تحت ہرارے پولی ٹیکنک اور ننگ بو پولی ٹیکنک دونوں سے دوہری سند فراہم کی جاتی ہے۔
