اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشنگھائی نے کم بلندی والے ریڈیو اسپیکٹرم کی حفاظت کے لئے کمیٹی...

شنگھائی نے کم بلندی والے ریڈیو اسپیکٹرم کی حفاظت کے لئے کمیٹی قائم کردی

چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے علاقے جنگ من میں چین کے اے ایس 700ڈی الیکٹرک انسان بردار ہوائی جہاز کو اپنی پہلی پرواز سے قبل دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

شنگھائی (شِنہوا) چین کے مشرقی شہر شنگھائی نے کم بلندی والے ریڈیو اسپیکٹرم کی حفاظت کے لئے ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے جس کا مقصد اپنی کم بلندی کی معیشت میں مضبوط ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

شن من ایوننگ نیوز رپورٹ کے مطابق یہ کمیٹی 2 ورکنگ گروپوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ ایک گروپ کم بلندی کی الیکٹرو میگنیٹک سیفٹی کی تحقیق اور جانچ پر توجہ مرکوز کرے گا جبکہ دوسرا گروپ کم بلندی کے ڈرون کلسٹر کی کارکردگی کی ریڈیو ٹیکنالوجی پرتوجہ مرکوز کرے گا۔

اس کا مقصد اسپیکٹرم کے وسائل کا درست استعمال اور تحفظ یقینی بنانا، کم بلندی پر پرواز کرنے والی گاڑیوں کے درمیان محفوظ رابطےکا حصول اور شنگھائی کی کم بلندی کی معیشت میں اطلاق کے منظرناموں کی تلاش ہے۔

کم بلندی کی صنعتیں اقتصادی ترقی، سائنسی و ٹیکنالوجی اختراع اور شہری ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ کا ایک اہم محرک بنتی جا رہی ہیں۔

شنگھائی نے 2024 کے اختتام پر ریڈیو سہولت فراہم کرنے والی صنعتوں میں اعلیٰ معیار کی ترقی تیز کرنے کے لئے رہنما اصول جاری کئے تھے، اس میں کہا گیا ہے کہ شہر 6جی ٹیکنالوجی، سیٹلائٹ انٹرنیٹ اور کم بلندی کی معیشت جیسے کٹنگ-ایج شعبوں پرتوجہ مرکوز کرے گا۔

شنگھائی کی ایک کم بلندی کی کمپنی ورٹیکسی کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعتی ڈرون کے کاروبار میں 2024 کے دوران گزشتہ برس کی نسبت آمدنی میں 3 گنا اضافہ ہوا۔

کمپنی کے نائب صدر شینگ لیانگ کا کہنا ہے کہ ایک مئوثر اور محفوظ کم بلندی کی ذہین نیٹ ورک کی تعمیر فوری درکار ہے جس میں ریڈیو ٹیکنالوجی اہم کردار ادا  کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!