اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا بانڈ مارکیٹ میں "سائنس و ٹیکنالوجی بورڈ " متعارف کروانے...

چین کا بانڈ مارکیٹ میں "سائنس و ٹیکنالوجی بورڈ ” متعارف کروانے کا منصوبہ

پیپلز بینک آف چائنہ کے گورنر پھان گونگ شینگ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس کے موقع پر معیشت کے بارے میں ایک پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین مالیاتی اداروں، ٹیکنالوجی اداروں اور سرمایہ کاری کرنے والے نجی اداروں کی جانب سے سائنس و ٹیکنالوجی اختراع بانڈز کے اجراء کے فروغ سے متعلق اپنی بانڈ مارکیٹ میں "سائنس و ٹیکنالوجی بورڈ” متعارف کروائے گا۔

پیپلز بینک آف چائنہ کے گورنر پھان گونگ شینگ نے 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "سائنس و ٹیکنالوجی بورڈ” کا مقصد بانڈ فنڈز کو زیادہ مئوثر اور کم لاگت پر سائنس و ٹیکنالوجی اخترع کی جانب راغب کرنا ہے۔

پھان نے کہا کہ چین رواں سال سائنس و ٹیکنالوجی اختراع اور ٹیکنالوجی تبدیلی کے لئے دوبارہ قرض جاری کرنے سے متعلق پالیسیوں کو بھی بہتر بنائے گا۔

پھان کے مطابق ملک کاروباری اداروں کی مالیاتی ضروریات کو بہتر انداز سے پورا کرنے کے لئے موجودہ 500 ارب یوآن (تقریباً 70 ارب امریکی ڈالر) سے 10 کھرب یوآن تک اس نوعیت کے دوبارہ قرضوں کا پیمانہ مزید وسیع کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مالیاتی سود پر سبسڈی کی رقم برقرار رکھنے اور کاروباری قرض کے اخراجات کو مئوثر انداز سے کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

پھان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین سائنس و ٹیکنالوجی اختراع کے شعبے میں سرمایہ کاری اور قرض میں تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے نئے ڈھانچہ جاتی مانیٹری پالیسی اقدامات کئے جائیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!