شِنہوا نیوزایجنسی کی میزبانی میں منعقدہ آل میڈیا ٹاک شو چائنہ اقتصادی گول میز کی 14ویں قسط میں ریاستی کونسل کے تحقیقی دفتر کے ایک عہدیدار ہوانگ لیانگ ہاؤ بات چیت کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) ایک چینی عہدیدار نے کہا ہے کہ مقامی طلب میں اضافے سے متعدد شعبوں میں ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
شِنہوا نیوزایجنسی کی میزبانی میں منعقدہ آل میڈیا ٹاک شو چائنہ اقتصادی گول میز کی تازہ ترین قسط میں ریاستی کونسل کے تحقیقی دفتر کے ایک عہدیدار ہوانگ لیانگ ہاؤ نے کہا ہے کہ مقامی طلب ایک ” مقامی منڈی ہے جو دور نہیں جائے گی ” اور اس کی ترقی سے ملکی مارکیٹ کی گنجائش میں اضافہ ہوگا اور معاشی گردش کو تقویت ملے گی۔
ہوانگ نے غور و خوض کے لئے قومی مقننہ میں پیش کردہ رواں سال کی حکومتی کارکردگی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے مطابق ملکی طلب کو معاشی ترقی کا مرکزی انجن اور محور بنایا جائے گا۔
عہدیدار کے مطابق ہمیں ایک جامع نکتہ نگاہ اپناتے ہوئے مقامی طلب کی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے اہم شعبوں کی نشاندہی کرنی چاہئے۔
ہوانگ نے کہا کہ اخراجات کی قوت میں اضافہ ، رپورٹ میں بیان کردہ کھپت کے فروغ سے متعلق کلیدی اقدامات میں سے ایک ہے۔ یہ سب سے بنیادی کام ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ لوگوں کے پاس اخراجات کے لئے کافی پیسہ ہے۔
ہوانگ نے کھپت میں رکاوٹ پیدا کرنے والے اہم ترین مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ مجموعی کھپت کا تجربہ بہتر بنانے اور لوگوں کی خرچ کرنے کی خواہش میں اضافے سے متعلق کوششوں پر بھی زور دیا۔
