افغانستان کے صوبہ پروان میں ایک کسان انگور کے باغ سے انگوروں کی کٹائی کرکے لے جارہا ہے۔ (شِنہوا)
قندھار (شِنہوا) ایوان صنعت و تجارت قندھار کے نائب عبدالباقی بانا نے کہا ہے کہ افغانستان نے گزشتہ ایک برس کے دوران چین کو 50 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کا خشک میوہ برآمد کیا۔
بانا نے جمعہ کے روز بتایا کہ گزشتہ ایک برس کے دوران افغانستان سے چین کو 9 ہزار 800 ٹن خشک میوہ برآمد کیا گیا۔
بانا کے مطابق برآمد کردہ زیادہ تر خشک میوے میں انجیر، کشمش اور خوبانی شامل تھیں ۔ افغانستان نے 62 ہزار 310 ٹن خشک میوہ دوسرے ممالک کو بھی برآمد کیا جس کی مالیت 24 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زیادہ تھی۔
افغانستان کی اہم برآمدی اشیاء میں کوئلہ، زعفران، تازہ پھل اور خشک میوہ جات ، ہاتھ سے بنے قالین ، قیمتی اور نیم قیمتی پتھر شامل ہیں۔
افغانستان کا مجموعی تجارتی حجم 2024 کے دوران 12 ارب ڈالر سے زائد رہا۔ اس کےمطابق درآمدات میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 38 فیصد اضافہ جبکہ برآمدات میں 4 فیصد کمی واقع ہوئی۔
