اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی ساختہ مزید ایرو انجن 2025 میں اپنی پہلی پرواز کے لئے...

چینی ساختہ مزید ایرو انجن 2025 میں اپنی پہلی پرواز کے لئے تیار ہے، سینئر ڈیزائنر

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی میں منعقدہ ایک نمائش میں اے ای ایس 100انجن ماڈل کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین رواں سال جدید ایرو انجن کی ترقی میں اہم کامیابیاں سمیٹنے کے لئے تیار ہے جس میں3 مقامی ساختہ  انجن یا تو سند حاصل کریں گے یا اپنی پہلی پرواز کریں گے۔

ایرو انجن کارپوریشن  آف چائنہ کے ایک تحقیقی و ترقیاتی ادارے کی چیف ڈیزائنر شان شیاؤمنگ نے چائنہ میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک ویڈیو انٹرویو میں کہا کہ یہ ترقی اعلیٰ سطح کی ٹیکنالوجی خود انحصاری حاصل کرنے اور کٹنگ-ایج اختراعات میں بانی بننے کے قومی مقصدسے ہم آہنگ ہے۔

غیرعسکری ٹربوشافٹ انجنز کے حوالے سے 2 ماڈل اے ای ایس100 اور اے ای ایس 20ہیلی کاپٹروں کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔

اے ای ایس100کو 2025 کے دوران اپنی پیداوار کی سند(پی سی)حاصل ہونے کی توقع ہے جو زرعی جنگلات، ماحولیاتی نگرانی اور ہنگامی خدمات جیسے شعبوں میں بڑے پیمانے پر پیداوار اور استعمال کی راہ ہموار کرےگا۔

اسی نوعیت کا چھوٹا اے ای ایس 20 انجن ہلکے ہیلی کاپٹروں کے لئے تیار کیا گیا ہے جس کی پہلی پرواز رواں سال شیڈول ہے۔

شان نے کہا کہ عمومی ہوابازی میں پروپولشن شعبے میں 2025 کے دوران مزید حیران کن  ترقی سامنے آئے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!