منگل, اگست 26, 2025
انٹرنیشنلچین کا جوہری تعاون اور جوہری مسائل کے مشترکہ حل کی حمایت...

چین کا جوہری تعاون اور جوہری مسائل کے مشترکہ حل کی حمایت کا اظہار

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب لی سونگ برج فار سٹیز فورم میں خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ویانا(شِنہوا)عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز کے جاری اجلاس میں ایک چینی مندوب نے عالمی جنوب کے فائدے کے لئے جوہری تعاون اور اہم جوہری مسائل سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

آئی اے ای اے میں چین کے مستقل مندوب لی سونگ نے کہا کہ چین عالمی جنوب کے فائدے کے لئے جواہر کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کی خاطر آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون مضبوط بناتے ہوئے جوہری توانائی اور ٹیکنالوجی میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا۔

لی نے کہا کہ چین جوہری توانائی کو توانائی کی سلامتی یقینی بنانے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور کاربن کے خاتمے کے اہداف کے حصول کے ستون کا درجہ دیتا ہے۔ ملک جوہری ٹیکنالوجی کے اطلاق کی صنعت کی ترقی کو بھی خاطر خواہ اہمیت دیتا ہے اور 2026 تک اس صنعت سے سالانہ 400 ارب یوآن(55.79 ارب امریکی ڈالر) کی آمدن حاصل کرنا چاہتا ہے۔

لی نے ایران کے جوہری مسئلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ اہم موڑ پر ہے اور اس کے حل کے لئے سفارتی کوششوں میں اضافہ کرنا، تمام فریقوں کے درمیان بات چیت اور مذاکرات کو فروغ دینا ضروری ہے۔

لی نے کہا کہ چین نے امریکہ جو مشترکہ جامع لائحہ عمل (جے سی پی او اے) میں سب سے بڑا رکاوٹ ڈالنے والا ملک ہے، پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی سفارتی کوششوں میں دوبارہ شامل ہونے کے لئے عملی اقدامات کرے اور ایران کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!