پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلچین کے عالمی کردار کو سمجھنے کے لئے 'دو اجلاس' کلیدی اہمیت...

چین کے عالمی کردار کو سمجھنے کے لئے ‘دو اجلاس’ کلیدی اہمیت کے حامل ہیں، مصری مبصر

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 14ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی)کے تیسرے سیشن کے افتتاحی اجلاس کا منظر-(شِنہوا)

قاہرہ(شِنہوا)مصر کے سرکاری روزنامے الاخبار کے ایڈیٹر انچیف اسامہ السعید نے کہا ہے کہ چین کے سالانہ "دو اجلاس” ملک کی اقتصادی اور سیاسی سمت کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ عالمی امن اور خوشحالی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی خاطر اس کے نکتہ نظر کو سمجھنے کے لئے ایک اہم مقام کے طور پر کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا چین کی اقتصادی ترقی کی شرح، صنعتی ترقی اور مستقبل کی ترقی کے بارے میں حکومت کی توقعات کو قریب سے دیکھتی ہے کیونکہ بہت سی معیشتیں اب تیزی سے چین کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔

چین کی اعلیٰ مقننہ، قومی عوامی کانگریس اور چین کی اعلیٰ سیاسی مشاورتی تنظیم، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے سالانہ اجلاس ’’ دو اجلاس‘‘ کہلاتے ہیں۔

السعید نے کہا کہ "دو اجلاسوں” کے دوران ایک اہم عالمی توجہ یہ ہے کہ چین ترقی پذیر دنیا کے ساتھ اپنے ترقیاتی تجربے کو کس طرح بانٹنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کی جانب سے تجویز کردہ بڑے اقدامات جیسے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (جی ڈی آئی) ترقی پذیر ممالک کے ساتھ اقتصادی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی آر آئی لوگوں کو جوڑنے اور اقتصادی اور ثقافتی تعاون کے مواقع کو بڑھانے کے لئے سب سے بڑے عالمی اقدامات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2021 میں شروع کیا گیا جی ڈی آئی عالمی اقتصادی بحالی کے لئے چین کے عزم کو اجاگر کرتا ہے اور "تعاون کے لئے ایک اہم پل” کے طور پر کام کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنازعات اور تقسیم سے دوچار دنیا میں چین کی جانب سے تجویز کردہ اہم اقدامات جیسے گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو عالمی استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی امن کے لئے چین کی مسلسل حمایت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!