اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبیجنگ میں دنیا کی تیزترین ہائی سپیڈ ٹرین کی جانچ کا مرحلہ...

بیجنگ میں دنیا کی تیزترین ہائی سپیڈ ٹرین کی جانچ کا مرحلہ جاری

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک سٹیشن پر سی آر 450 اے ایف بلٹ ٹرین کھڑی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)دنیا کی تیز ترین ہائی سپیڈ ٹرین سی آر 450 کی آزمائشی ٹرین، جس کی آزمائشی رفتار 450 کلومیٹر فی گھنٹہ اور آپریشنل رفتار 400 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، اب مستقبل کی تجارتی خدمات کے لئے بیجنگ کے رنگ ریلوے پر جانچ کے مرحلے سے گزر رہی ہے۔

نئی ٹرینیں 29 دسمبر 2024  کو بیجنگ میں پیش کی گئیں۔ وہ اس وقت سروس میں موجود سی آر 400 فوشنگ تیز رفتار ٹرینوں سے نمایاں طور پر تیز ہیں، جو 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہیں۔

روزنامہ سائنس وٹیکنالوجی کی رپورٹ کے مطابق سی آر آر سی کارپوریشن لمیٹڈ کے نائب صدر وانگ فینگ نے اس بات پر زور دیا کہ سی آر 450 تیز رفتار ٹرین تھیوری، ٹیکنالوجی، سازوسامان، معیارات اور آپریشنل مینجمنٹ میں ہمہ جہت پیشرفت کی نمائندگی کرتا ہے۔

وانگ نے وضاحت کی کہ 400 کلومیٹر فی گھنٹہ کی بے مثال رفتار تک پہنچنے کے لئے انجینئروں نے وزن اٹھانے اور دھکیلنے کی صلاحیت، متحرک کارکردگی اور تاروں سے بجلی حاصل کرنے کے نظام کو جدید بنایاہے۔

وانگ نے کہا کہ توانائی کی بچت کے حوالے سے بوگیوں پر ایک ہموار کاؤلنگ ڈیزائن ہوا کی مزاحمت کو نمایاں طور پر کم کرتا ہے جبکہ نئی ہلکی پھلکی ٹیکنالوجیز اور مواد سے ٹرین کا وزن 10 فیصد تک اور چلنے کی مزاحمت میں 22 فیصد تک کمی آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی ٹرین میں شور کو جذب کرنے والے جدیدآلات بھی نصب ہیں جس سے مسافروں کو پرسکون سفر میسر آتاہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!